وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ آزاد اور …

پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

وزیراعلی نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی مضبوطی کی ضامن ہے، خیبر پختونخوا حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، حکومت صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں بھی ذمہ دار صحافت کا علم بلند رکھا۔