اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شوگر ملوں میں تفویض کردہ مانیٹرنگ ڈیوٹی سے بلااجازت غیر حاضر پائے جانے والے 6 اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام فرائض میں غفلت کے خلاف ایف بی آر کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا حصہ ہے۔مذکورہ اہلکاروں کو سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کی دفعہ …
ایف بی آر نےشوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کومعطل کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شوگر ملوں میں تفویض کردہ مانیٹرنگ ڈیوٹی سے بلااجازت غیر حاضر پائے جانے والے 6 اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام فرائض میں غفلت کے خلاف ایف بی آر کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا حصہ ہے۔مذکورہ اہلکاروں کو سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کی دفعہ 40B کے تحت شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
ان کی غیر حاضری کا انکشاف لارج ٹیکس آفس لاہور کی جانب سے کی جانے والی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔ایل ٹی او لاہور نے غفلت و لاپرواہی کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ۔ جواب دہی کو یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کے عمل میں کسی بھی ممکنہ خلل سے بچنے کے لیے ان اہلکاروں کوفوری طورپرمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ایف بی آر اپنی تمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط، دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل کرنے والوں سے قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔








