ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کا ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے سابق اے ڈی بی ڈائریکٹر جنرل،سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پالیسی اصلاحات و ترقی کے لیے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اتوار کو ایکس پر پوسٹ کیے …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے سابق اے ڈی بی ڈائریکٹر جنرل،سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پالیسی اصلاحات و ترقی کے لیے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اتوار کو ایکس پر پوسٹ کیے گئے تعزیتی پیغام میں ایما فین نے کہا کہ وہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال سے انتہائی غم زدہ ہیں،پالیسی اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار نے دیرپا اثر چھوڑا ہے۔انہوں نے اس مشکل وقت میں ڈاکٹر شمشاد اختر کے خاندان، دوستوں اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایشیائی ترقیاتی بینک میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا ، ہم ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال سے انتہائی مغموم ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد کی علاقے میں پالیسی اصلاحات اور ترقی کے لیے اہم خدمات نے دیرپا اثر چھوڑا ہے۔