سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں ،بلاو ل بھٹو زرداری

لاڑکانہ ۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں ۔سندھ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو لاڑکانہ کے چلڈرن ہسپتال میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونوٹولوجی کے تحت بچوں اور نومولودوں کے لئے انتہائی نگہداشت کے یونٹس کا افتتاح کرنے …

لاڑکانہ ۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں ۔سندھ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو لاڑکانہ کے چلڈرن ہسپتال میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونوٹولوجی کے تحت بچوں اور نومولودوں کے لئے انتہائی نگہداشت کے یونٹس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں شرح اموات میں تیزی سے کمی آرہی ہے ،اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا ہے ،سندھ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، (این آئی سی وی ڈی) کی طرح سندھ میں (این آئی سی ایچ) بھی کراچی میں موجود ہے ،کراچی میں اس کے چار سینٹر موجود ہیں ، اس کے علاوہ نوابشاہ ،سکھر، لاڑکانہ ، جامشورو میں بھی ان کے سینٹر موجود ہیں۔

بلاول بھٹو زردار ی نے کہا کہ سندھ میں مریضوں کو سو فیصد مفت طبی سہولتیں دی جارہی ہیں، بچوں کو عالمی معیار کے مطابق سو فیصد مفت طبی سہولت دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج ومعالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے ،عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بہت شکر گزار ہیں وزیراعظم محمد شہبا زشریف اور (ن) لیگ کے قائد محمد نواز شریف کے جنہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنا ایک وفد گڑھی خدا بخش بھیجا ۔