اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے بھگوڑے عادل فاروق راجہ کےگرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بھگوڑے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول اور کالعدم اشخاص کی لسٹ میں شامل کرتے ہوئےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔وفاقی وزارتِ داخلہ …
ریاست مخالف گمرا کن پروپیگنڈا کرنےوالے شرپسندعناصرکیخلاف گھیرا تنگ، عادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول اور کالعدم اشخاص کی لسٹ میں شامل

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے بھگوڑے عادل فاروق راجہ کےگرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بھگوڑے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول اور کالعدم اشخاص کی لسٹ میں شامل کرتے ہوئےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔وفاقی وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عادل فاروق راجہ پرپابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کی شق 11EE کے تحت عائد کی گئی ہے،ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث عادل فاروق راجہ پر پابندی عائد کی گئی۔
وزارت داخلہ کے مطابق عادل فاروق راجہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ، ریاست مخالف بیانیے اور پروپیگنڈے کی معاونت اور ترویج کی ہے،عادل فاروق راجہ ایسی سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہے جو پاکستان کی قومی سلامتی، سالمیت اور عوامی نظم و نسق کے لیے شدید خطرات کا باعث ہیں،عادل فاروق راجہ کاطرزِ عمل پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کے منافی اور تعصب پر مبنی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق ریاست مخالف اقدامات میں ملوث فورتھ شیڈول میں شامل اشخاص پر متعلقہ قوانین کے تحت سفری پابندیوں کا نفاذ کیا جا سکتا ہے،حکومت فورتھ شیڈول میں شامل شخص کے بینک اکائونٹس منجمند کرتی ہے اور ہر طرح کی جائیداد بھی ضبط کرتی ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق حکومت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی منسوخ کرتی ہے۔








