لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویہ کی آئی سی سی کوشکایت کے لئے لیٹرڈرافٹ کرچکے ہیں اورجلدہی آئی سی سی کوبھجوادیاجائے گا۔قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ اور سیاست کو علیحدہ رکھنا چاہتے ہیں اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بھی اس سلسلہ میں …
انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویہ کی شکایت کیلئے لیٹرجلد آئی سی سی کوبھجوادیاجائے گا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

مزید خبریں
لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویہ کی آئی سی سی کوشکایت کے لئے لیٹرڈرافٹ کرچکے ہیں اورجلدہی آئی سی سی کوبھجوادیاجائے گا۔قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ اور سیاست کو علیحدہ رکھنا چاہتے ہیں اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بھی اس سلسلہ میں خاص ہدایت ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہ ہو اور ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔
محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 19 ایشیاکپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ سب نے دیکھا جسکے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کررہے ہیں ،اس معاملہ کو بھرپور طریقے سے قوانین کے مطابق ہینڈل کریں گے ،اگر ان کے کھلاڑی ہمارے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانا نہیں چاہتے تو ہمیں بھی ہاتھ ملانے کا شوق نہیں ہے ،بھارت کے ساتھ جو بھی معاملہ ہوگا برابری کی سطح پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو ہو گی اور اس کے لئے دس پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے ، امید ہے کہ دونوں ٹیمیں توقعات کے مطابق نیلام ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم ملتان سلطان کی مینجمنٹ اس سال پی سی بی خود کرے گا اور بعد میں اس کی نیلامی کی جائے گی۔ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔وسیم اکرم پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے اور 8 جنوری کو پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے موقع پر بھی موجود ہوں گے۔ہم پی ایس ایل کو 26 مارچ کی بجائے 23 مارچ کو شروع کرنا چاہ رہے ہیں مگر تمام فرنچائز کی مشاورت سے ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ہمارا زیادہ فوکس جونیئر ٹیموں پر تھا۔ جس کے رزلٹس سب نے دیکھے ہیں ۔ہم گراس روٹ لیول سے کرکٹ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم پاکستانی کھلاڑیوں کی انجری کے فوری علاج کے لئے سپیشل ڈاکٹر جاوید مغل کو بیرون ملک سے پی سی بی میں لارہے ہیں ۔ ماضی میں فوری علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے چند کھلاڑیوں کا کیئرئر دائو پر لگا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ابھی تک تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا شیڈول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اور شاہینز کی ٹیمیں ایک جیسی قوت کی حامل بن جائیں گی ،اسی پر فوکس ہے تاکہ پاکستان کو میچز کھیلنے کے لئے شاہین ٹیم سے بھی کھلاڑی مل سکیں ۔انڈر 19 سے ملنے والے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ کلبوں کی شفاف طریقہ سے سکروٹنی کروارہے ہیں ۔ سکولوں کے ٹورنامنٹ کرواکر گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ حاصل کررہے ہیں ۔








