کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروقی اور خازن عمران ایوب سمیت کراچی پریس کلب کی نو منتخب گورننگ باڈی کے …
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروقی اور خازن عمران ایوب سمیت کراچی پریس کلب کی نو منتخب گورننگ باڈی کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی۔
انہوں نے گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان عبدالجبار ناصر، اختر سومرو، شیم، فریال عارف، جاوید صبا، فریس عالم اور جاوید مہر کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے انتخابات کا جمہوری، شفاف اور منظم انعقاد خوش آئند ہے، جس نے نہ صرف صحافتی اتحاد کو مضبوط کیا بلکہ جمہوری اقدار اور صحافتی شعور کو بھی مزید تقویت دی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، صحافی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے عوام کی درست رہنمائی اور معاشرتی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ صحافت کا تحفظ دراصل عوام کے حقِ معلومات کے تحفظ کے مترادف ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی پریس کلب کی نو منتخب قیادت صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ادارے کی ساکھ، وقار اور پیشہ ورانہ روایات کو مزید مستحکم کرے گی۔








