وزیراعظم شہباز شریف کا قلات میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں 4 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں 4 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔