وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایف پی ایس سی کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ کی ملاقات،وزیراعظم کو ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ، شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے عمل میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن اہم کردار کا حامل ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے عمل پر …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایف پی ایس سی کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایف پی ایس سی کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ کی ملاقات،وزیراعظم کو ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ،
شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے عمل میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن اہم کردار کا حامل ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے عمل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) اہم کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات ایف پی ایس سی کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین ایف پی ایس سی نے وزیراعظم کو ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پبلک سروس کیلئے باصلاحیت اور اہل افراد کے انتخاب میں ایف پی ایس سی کے اہم کردار کو سراہا۔








