محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے مالی سال 2016-17ءکی آخری ششماہی کے دوران 75 ارب روپے کی ریکوری کی، جاوید جہانگیر

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے مالی سال 2016-17ءکی آخری ششماہی کے دوران 75 ارب روپے کی ریکوری کی ہے جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران مجموعی طور پر 81 ارب روپے کی ریکوری کی گئی تھی جو محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی بدعنوانی کے سدباب کی غرض سے عدم برداشت کی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے مالی سال 2016-17ءکی آخری ششماہی کے دوران 75 ارب روپے کی ریکوری کی ہے جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران مجموعی طور پر 81 ارب روپے کی ریکوری کی گئی تھی جو محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی بدعنوانی کے سدباب کی غرض سے عدم برداشت کی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے جمعرات کو پاکستان میں عالمی بنک کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2015-16ءکی 81 ارب روپے کی نسبت مالی سال 2016-17ءکی آخری ششماہی کے آڈٹ کے دوران 75 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ انتظامیہ اور عوامی وسائل کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور گڈ کورننس کیلئے پرعزم ہے، سٹرٹیجک اصلاحات کے نتیجہ میں محکمہ اے جی پی کی کارکردگی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹرز کیلئے آڈٹ کے عمل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ایک مشکل چیلنج تھا، اس مقصد کیلئے محکمہ نے آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو بحال کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply