وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تمام سرکاری اداروں کی جانب سے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) ڈیٹا کوٹارگٹڈ سبسڈیز اور ترقیاتی منصوبندی کیلئے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تمام سرکاری اداروں کی جانب سے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) ڈیٹا کوٹارگٹڈ سبسڈیز اور ترقیاتی منصوبندی کیلئے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ملک بھر میں ہونے والے سروے کے ابتدائی مرحلے میں اکھٹے کئے جانے والے اعدادوشمار کے نتائج اور جائزہ پیش کیا۔ ملاقات میں رکن سوشل سیفٹی ڈاکٹر عاصمہ حیدر اور چیف پاورٹی ایلیویشن ظفر الحسن بھی موجود تھے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ مختلف اداروں کے مابین اعدادو شمار کے تبادلے کی بدولت ترقیاتی منصوبہ بندی میں بہتری آئے گی اور اداروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کیلئے آپس میں تعاون کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی اور پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مابین اشتراک پی بی ایس ڈیٹا بینک کی افزائش میں مددگار ثابت ہوگا جسے ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو بی آئی ایس پی کیساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی تاکہ این ای س ای آر کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے جس سے ایس ڈی جیز کی نگرانی میں پلاننگ کمیشن کو مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply