سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کا پہلا سربراہ اجلاس 10ستمبر سے قزاخستان میں ہوگا

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کا پہلا سربراہ اجلاس 10ستمبر سے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگا۔آستانہ میں پاکستان کے سفیر عبدالسالک خان نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ سربراہ اجلاس اسلامی ملکوں کے 57 ارکان کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے علاوہ سائنس و ٹیکنالوجی …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کا پہلا سربراہ اجلاس 10ستمبر سے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگا۔آستانہ میں پاکستان کے سفیر عبدالسالک خان نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ سربراہ اجلاس اسلامی ملکوں کے 57 ارکان کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے علاوہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دوسرے کے قریب آئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا اہم حصہ ہے اور صدر ممنون حسین جو کومسٹک کے سربراہ بھی ہیں وہ سربراہ اجلاس میں شریک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جدید سائنس جیسے میڈیکل،انجینئرنگ اور دیگر دیگر شعبوں میں پاکستانی سائنسدانوں کا نمایاں کردار ہے۔سفیر نے کہا کہ سربارہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ صدر مملکت منون حسین اسلامی ملکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتی کرینگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply