یونیسکو کا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے اٹلی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) یونیسکو نے اٹلی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جائے گا۔ جمعرات کو معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم بچیوں کا حق پروگرام پاکستان …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) یونیسکو نے اٹلی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جائے گا۔ جمعرات کو معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم بچیوں کا حق پروگرام پاکستان اور یونیسکو کا مشترکہ اقدام ہے جس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے مخلص ہے، لڑکیوں کی پرائمری تعلیم سمیت تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس شعبہ کے لئے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہاولپور اور سوات کے اضلاع میں ثقافتی ورثہ کو محفوظ بھی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں طلباءکے سکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسکو تعلیم اور ثقافت کے فروغ میں بہترین کام کر رہا ہے، پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے حق اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے اس دو سالہ پروگرام پر تقریباً 1.7 ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔ معاہدہ پر پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکورو، اٹلی کوآپریشن کی سربراہ مس سانتا مول اور یونیسکو کی نمائندہ مس ویبیک جینسن نے دستخط کئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply