اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی وسائل (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن اور سابق سینیٹر رازینہ عالم خان نے کہا ہے کہ این سی ایچ ڈی نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے اشتراک سے اسلام آباد میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے نان فارمل سکول سسٹم کا اجراءکیا ہے۔ اس فورم کا انتظام این سی ایچ ڈی اور جائیکا مل کر کریں …
چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی وسائل رازینہ عالم خان کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی وسائل (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن اور سابق سینیٹر رازینہ عالم خان نے کہا ہے کہ این سی ایچ ڈی نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے اشتراک سے اسلام آباد میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے نان فارمل سکول سسٹم کا اجراءکیا ہے۔ اس فورم کا انتظام این سی ایچ ڈی اور جائیکا مل کر کریں گے۔ اس سلسلہ میں یہاں ایک اجلاس ہوا جس میں فورم کے ارکان جن میں ماہرین تعلیم، آئی این جی اوز، این جی اوز اور سرکاری تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرح خواندگی اور ملک میں نان فارمل ایجوکیشن پروگرام کے حوالہ سے مالی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رازینہ عالم خان نے کہا کہ نان فارمل سکول سسٹم کے تحت 20 سکول کام کر رہے ہیں، ان سکولوں میں 10 سے 14 سال کی عمر کے ایسے بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی جن کا داخلہ پرائمری سکولوں میں نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچوں کا بنیادی حق ہے کہ انہیں مفت اور لازمی تعلیم فراہم کی جائے کیونکہ یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت 4.1 فیصد تک لازم ہے اور یہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کا بھی تقاضا ہے۔








