وفاقی کابینہ نے میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر مظالم کے حوالے سے ایک مذمتی قرارداد کی منظوری دی ہے اور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے تقاضے کے تحت روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر مظالم کے حوالے سے ایک مذمتی قرارداد کی منظوری دی ہے اور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے تقاضے کے تحت روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان روہنگیا کے معصوم مسلمانوں جن میں خواتین‘ بچے اور یہاں تک کہ نومولود بھی شامل ہیں‘ کی میانمار کے ریاستی اداروں کی سرپرستی میں نسل کشی کی مذمت کرتی ہے۔ نہتے مسلمانوں کے خلاف یہ بربریت نہ صرف ریاستی دہشت گردی ہے بلکہ اقوام عالم ‘ انسانی معاشروں کے اجتماعی ضمیر کے لئے بھی ایک سوال ہے۔ یہ مظالم میانمار کی نام نہاد جمہوری قیادت کی طرف سے ڈھائے جارہے ہیں۔ قرارداد میں نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میانمار میں ان کی پارٹی برسراقتدار ہے اس لئے وہ یہ مظالم روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ قرارداد میں اقوام متحدہ پر زور دیاگیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے تقاضے کے تحت روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply