وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ بیلاروس کے درمیان ایئر سروس ایگریمنٹ معاہدے کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان اور سینیگال کے درمیان ہائر ایجوکیشن اور تحقیق کے شعبوں میں مذاکرات شروع کرنے اور مفاہمت کی یادداشت کی اصولی منظوری دی …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ بیلاروس کے درمیان ایئر سروس ایگریمنٹ معاہدے کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان اور سینیگال کے درمیان ہائر ایجوکیشن اور تحقیق کے شعبوں میں مذاکرات شروع کرنے اور مفاہمت کی یادداشت کی اصولی منظوری دی گئی، یہ منظوری موثر باماضی ہو گی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان صنعتی‘ سائنسی و تکنیکی تعاون کیلئے مذاکرات شروع کرنے اور معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی‘ یہ منظوری موثر باماضی ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان اور فن لینڈ، جمہوریہ اٹلی اور پاکستان، پاکستان اور ترکی اور بحرین اور پاکستان کے درمیان دوہرے ٹیکسوں کی روک تھام اور آمدنی پر ٹیکسوں میں منفی ہتھکنڈوں کے استعمال کو روکنے کے ضمن میں معلومات کے تبادلوں کے حوالے سے موجودہ کنونشنز کے آرٹیکلز میں بھی ترامیم کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی کابینہ نے جسٹس محمد سلیم جیسر کو سمگلنگ کی روک تھام کے ایکٹ 1977 کی شق 46(1) کے تحت خصوصی ایپلٹ کورٹ صوبہ سندھ کا جج مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply