اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین تنقید برائے تنقید پر گامزن ہیں ، حکومت کے اچھے کاموں کو بھی تنقید کی نظر کر دیتے ہیں‘ مخالفین شریف خاندان پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہ کر پائے ‘ محمد نواز شریف کو پانامہ میں نہیں بلکہ اقامہ کیس میں گھر بھیجا گےا ۔ …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین تنقید برائے تنقید پر گامزن ہیں ، حکومت کے اچھے کاموں کو بھی تنقید کی نظر کر دیتے ہیں‘ مخالفین شریف خاندان پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہ کر پائے ‘ محمد نواز شریف کو پانامہ میں نہیں بلکہ اقامہ کیس میں گھر بھیجا گےا ۔ وہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر ہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف قرضوں کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے مگر اس سلسلے میں حکومت کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نیب سمیت دیگر کیسز میں ملکی قانون کے تحت جو حق ایک عام شہری کو حاصل ہے وہ محمد نواز شریف کو نہیں دیئے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر تحفظات کا حق ہر کسی کو حاصل ہوتا ہے اسلئے ہی تو کسی بھی کیس کے خلاف اپیل ےا نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاتی ہے اور ہم نے بھی اس سلسلے میں نظر ثانی درخواست دائر کی ہے ہمیں بھی عدالت سے انصاف کی امید ہے ۔








