چشمہ ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو 340 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل کے پانچویں جوہری بجلی گھر سی۔فور کا افتتاح کردیا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن مقاصد کیلئے استعمال کے اپنے وژن پر عمل پیرا ہے اور چشمہ پاور پلانٹ سی۔فور کی فعالیت کے ساتھ اس نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ منصوبہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 340 میگاواٹ کے پانچویں جوہری بجلی گھر سی ۔ فور کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
چشمہ ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو 340 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل کے پانچویں جوہری بجلی گھر سی۔فور کا افتتاح کردیا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن مقاصد کیلئے استعمال کے اپنے وژن پر عمل پیرا ہے اور چشمہ پاور پلانٹ سی۔فور کی فعالیت کے ساتھ اس نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ منصوبہ آزمائشی بنیادوں پر فعال ہوگا جس کے دوران فنکشنل اور سیفٹی سے متعلقہ ٹیسٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور دوست ملک چین کی مشترکہ کاوشوں سے پایہ تکمیل پہنچا ہے۔ چشمہ فور سے حاصل ہونے والی بجلی نیشنل پاور گرڈ کو سپلائی کی جائے گی، اس سے پہلے چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے یونٹس سی۔ون، سی۔ٹو اور سی۔تھری کامیابی سے نیشنل گرڈ کو 2000ئ، 2011ءاور 2016ءسے کامیابی سے بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ تینوں نیوکلیئر پاور پلانٹس چینی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور اب تک ان کی کارکردگی بہترین رہی ہے، ان سے 950 میگا واٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جا رہی ہے، سی۔فور پاور پلانٹ کے افتتاح سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ کے۔ٹو اور کے۔تھری دو بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس کراچی کے قریب زیرتعمیر ہیں جو متوقع طور پر 2020ءاور 2021ءمیں آپریشنل ہو جائیں گے جن سے نیشنل گرڈ کو 2200 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔








