برما کے مسلمانوں سے یکجہتی قومی فرض ہے ، احتجاجی ریلی کو پرامن ہونا چاہئے، وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں سے یکجہتی قومی فرض ہے لیکن احتجاجی ریلی کو پرامن ہونا چاہئے۔ وزارت داخلہ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون کا احترام کیا جائے، ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کا نقصان پاکستان کے بین الاقوامی امیج کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں سے یکجہتی قومی فرض ہے لیکن احتجاجی ریلی کو پرامن ہونا چاہئے۔ وزارت داخلہ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون کا احترام کیا جائے، ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کا نقصان پاکستان کے بین الاقوامی امیج کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی انکلیو کی حفاظت ہمارا قومی فرض ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ یکجہتی کی ریلی کو پرتشدد بنانے کا برما کے مسلمانوں کو فائدہ نہیں الٹا ہمیں نقصان ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply