اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان سال 2026 میں نئے عزم اور امید کے ساتھ داخل ہورہا ہے، پاکستان نے عالمی اوسط کے مقابلے میں زیادہ پرامید ہونے کا مظاہرہ کیا ہے اور معیشت 53 فیصد بمقابلہ 39 فیصد اور امن 52 فیصد بمقابلہ 26 فیصد کی شرح سے بھارت سے بھی آگے رہا ہے۔ایکس پر اپنے پیغام میں اہم نتائج …
پاکستان سال 2026 میں نئے عزم اور امید کے ساتھ داخل ہورہا ہے، وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان سال 2026 میں نئے عزم اور امید کے ساتھ داخل ہورہا ہے، پاکستان نے عالمی اوسط کے مقابلے میں زیادہ پرامید ہونے کا مظاہرہ کیا ہے اور معیشت 53 فیصد بمقابلہ 39 فیصد اور امن 52 فیصد بمقابلہ 26 فیصد کی شرح سے بھارت سے بھی آگے رہا ہے۔ایکس پر اپنے پیغام میں اہم نتائج بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سال 2026 میں مضبوط اعتماد اور رجائیت کے ساتھ داخل ہوا ہے، جہاں 51 فیصد افراد کو ایک بہتر سال کی توقع ہے جو نیٹ امید +31 فیصد تھی ۔انہوں نے کہا کہ معاشی منظرنامہ سب سے نمایاں رہا، جہاں 53 فیصد پاکستانیوں نے 2026 میں خوشحالی کی توقع ظاہر کی، جو بھارت (39 فیصد) سے زیادہ اور عالمی اوسط (24 فیصد) سے کہیں بلند ہے۔
خرم شہزاد نے کہا کہ امن کے حوالے سے پاکستانی عوام خاص طور پر پُرامید دکھائی دیے، جہاں 52 فیصد افراد نے دنیا کو زیادہ پُرامن ہونے کی توقع ظاہر کی، جو بھارت اور عالمی اوسط (26 فیصد) سے دگنی ہے۔خرم شہزاد نے کہا کہ تاریخی طور پر یہ رجائیت ایک نادر سطح کی عکاس ہے، کیونکہ 1994 کے بعد سے پاکستان میں امید کی یہ سطح صرف پانچ برسوں میں اس سے زیادہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر برتری کے اعتبار سے پاکستان تینوں اشاریوں میں عالمی اوسط سے آگے رہا، جبکہ مذکورہ تین میں سے دو اشاریوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ یہ نتائج اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان نئے سال میں عوامی اعتماد، معاشی توقعات اور امن کے حوالے سے عالمی تناظر میں ایک مثبت اور مضبوط مقام رکھتا ہے۔








