آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی

راولپنڈی۔ 8 ستمبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ‘یہ خطرنا ک دہشت گرد مسلح افواج ‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سمیت 16 افراد شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے …

راولپنڈی۔ 8 ستمبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ‘یہ خطرنا ک دہشت گرد مسلح افواج ‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سمیت 16 افراد شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے، اب تک 23 سزا یافتہ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوںکی طرف سے مختلف عرصوں کی سزائیں دی گئی ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ریاض حسین ولد گلرام خان کا کالعدم تنظیم سے تعلق تھا ۔یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں 8افسر، فوجی جوان اور5 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ۔یہ دہشت گرد پرائمری سکول کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھا ۔مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرنے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔حفیظ الرحمان ولد حبیب الرحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔اس نے تین عام شہریوں کو قتل کیا ۔مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرنے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔محمد سلیم ولد مسلم خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔کفایت اللہ ولد دل ریش کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔یہ مسلج افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرنے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply