اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خواندگی اور غیر رسمی تعلیم کا پہلا قومی تربیتی مرکز قائم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو این سی ایچ ڈی اور جائیکا کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار ”پاکستان میں خواندگی“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے …
وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا خواندگی کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خواندگی اور غیر رسمی تعلیم کا پہلا قومی تربیتی مرکز قائم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو این سی ایچ ڈی اور جائیکا کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار ”پاکستان میں خواندگی“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم نے تعلیم کے شعبہ کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے غیر رسمی تعلیم اور خواندگی کے قومی تربیتی سنٹر قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک میں سکول جانے کی عمر کے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سکولوں میں داخلہ کی شرح 68 فیصد سے بڑھ کر 78 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی تعلیم پر زیادہ دے رہی ہیں۔








