اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 670ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالہ کئے ہیں تاکہ انہیں میسرز شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین میں تقسیم کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈ کوارٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان سے ملاقات کے دوران 35 ملین روپے کا چیک ان …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ایم ڈی شاہین فاﺅنڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان کو ملاقات کے دوران 35 ملین روپے کا چیک حوالے کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 670ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالہ کئے ہیں تاکہ انہیں میسرز شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین میں تقسیم کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈ کوارٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان سے ملاقات کے دوران 35 ملین روپے کا چیک ان کے حوالہ کیا۔ نیب نے الحمراءپرائیویٹ لمیٹڈ اور ایڈن بلڈر پرائیویٹ لمیٹڈ کی موجودہ انتظامیہ سے اب تک 670.42ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالے کئے ہیں۔ نیب راولپنڈی نے ایڈن بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور الحمراءپرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں مذکورہ کمپنیوں کی انتظامیہ سے 1832.168 ملین روپے اصل رقم کے ساتھ 573.412 روپے منافع کی وصولی کی یقین دہانی حاصل کی ہے۔ اس کیس میں ان کمپنیوں کی سابقہ انتظامیہ نے شاہین فاﺅنڈیشن کو دھوکہ دیا اور اپنے منصوبوں میں 700 پلاٹ بک کرکے 1258 ملین روپے وصول کئے۔ مذکورہ ملزمان نے شاہین فاﺅنڈیشن کو پلاٹ نہیں دیئے بلکہ وہ اراضی کسی اور پارٹی کے حوالہ کر دی اور شاہین فاﺅنڈیشن کے ممبران کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کر دیا۔ نیب کی کوششوں کے باعث انکوائری کے دوران مذکورہ کمپنیوں کی موجودہ انتظامیہ نے تحریری طور پر 573 ملین روپے منافع کے ساتھ واجب الادا رقم 1258.758 ملین روپے ادائیگی کی خواہش ظاہر کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان نے کہا کہ شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین کی لوٹی گئی رقم وصول کرکے واپس دلانے پر نیب بالخصوص چیئرمین نیب کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔








