پشاور۔08ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایس این جی پی ایل خیبرپختونخوامیںجاری ترقیاتی منصوبے بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچائیں اوروزیراعظم کی طرف سے نئے منظورشدہ منصوبوں پر جلدعملی کام کاآغازکردیاجائے تاکہ عوام سوئی گیس کی سہولت سے جلدمستفیدہو۔ان خیالات کااظہار ایس این جی پی ایل کے ہیڈکوارٹرلاہور میںاعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اورخیبرپختونخوامیںجاری سوئی گیسں کے حوالے سے تمام …
سوئی گیس سے محروم علاقوں کوسوئی گیس فراہمی کابیڑہ اٹھایاہے،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔08ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایس این جی پی ایل خیبرپختونخوامیںجاری ترقیاتی منصوبے بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچائیں اوروزیراعظم کی طرف سے نئے منظورشدہ منصوبوں پر جلدعملی کام کاآغازکردیاجائے تاکہ عوام سوئی گیس کی سہولت سے جلدمستفیدہو۔ان خیالات کااظہار ایس این جی پی ایل کے ہیڈکوارٹرلاہور میںاعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اورخیبرپختونخوامیںجاری سوئی گیسں کے حوالے سے تمام منصوبوںکابغورجائزہ لیاگیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹرایس این جی پی ایل امجدلطیف نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیںجاری اورنئے منظورشدہ منصوبوںپرمفصل بریفنگ دی۔اس موقع پرایس این جی پی ایل کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔اجلاس میںمردان،صوابی ،پشاور،چارسدہ،نوشہرہ، ملاکنڈ ڈویژن،ہزارہ ڈویژن اورجنوبی اضلاع کے منصوبوںکے بارے بھی وزیراعظم کے مشیرکوآگاہ کیا۔انجینئرامیرمقام نے ایس این جی پی ایل کے حکام کوکئی اہداف بھی دیئے اورمنصوبے مقررہ وقت میںپائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے دورافتادہ اورسوئی گیس سے محروم علاقوںکوسوئی گیس فراہمی کابیڑہاٹھایاہے اورانشاءاللہ ہرصورت خیبرپختونخواکے عوام جوسوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیںکوسوئی گیس فراہم کرینگے۔انہوںنے کہاکہ کاغذی منصوبوںپریقین نہیںرکھتے عملی کام کرکے دکھاتے ہیں۔








