واشنگٹن۔1جنوری (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے 2025 کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انقلابی نوعیت کی تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 2026 میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانی نژاد امریکیوں اور پوری امریکی قوم کو نئے سال کی مبارک دیتے ہیں۔ انہوں نے اس …
پاکستان امریکا تعلقات 2026 میں مزید مضبوط ہونے کی امید ہے، پاکستانی سفیر

مزید خبریں
واشنگٹن۔1جنوری (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے 2025 کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انقلابی نوعیت کی تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 2026 میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانی نژاد امریکیوں اور پوری امریکی قوم کو نئے سال کی مبارک دیتے ہیں۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعلقات میں مزید اہم پیش رفت ہو گی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ 2025 پاکستان۔امریکا تعلقات کے لئے ایک انقلابی سال ثابت ہوا۔ ہم نے تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو نہ صرف دیکھا بلکہ عملی طور پر محسوس بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون جاری رکھا، تاہم اس کے ساتھ ساتھ ایسے نئے شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی جن کے ذریعے دیرینہ تعلقات کو ایک سٹریٹجک اور طویل المدتی شراکت داری میں بدلا جا سکے جس کی بنیاد مضبوط اقتصادی روابط پر ہو۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی، معدنیات، توانائی، مہمان نوازی، سیاحت اور دیگر شعبوں کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے مواقع کے طور پر شناخت کیا، جو وقت کی کسوٹی پر پورا اترنے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 کے دوران دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور پائیدار تجارتی تعلقات کی ضرورت ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ اگرچہ ہم نے 2025 میں تعاون کے نئے شعبے اور مواقع متعین کیے اور سال کے اختتام پر ان کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں لیکن اب ضروری ہے کہ ان خیالات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لئے سنجیدہ غور و فکر اور منصوبہ بندی کی جائے۔







