ثاقب احمد نے سسٹمز لمیٹڈ میں گلوبل چیف گروتھ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):معروف عالمی ٹیکنالوجی اور بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ کمپنی سسٹمز لمیٹڈ میں ثاقب احمد نے گلوبل چیف گروتھ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس حیثیت میں وہ کمپنی کی بین الاقوامی ترقی کو تیز کرنے، عالمی مارکیٹس میں موجودگی کو مضبوط بنانے اور موجودہ و ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں توسیع کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر کام کریں گے۔ ثاقب احمد کے پاس ٹیلی کام …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):معروف عالمی ٹیکنالوجی اور بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ کمپنی سسٹمز لمیٹڈ میں ثاقب احمد نے گلوبل چیف گروتھ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس حیثیت میں وہ کمپنی کی بین الاقوامی ترقی کو تیز کرنے، عالمی مارکیٹس میں موجودگی کو مضبوط بنانے اور موجودہ و ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں توسیع کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر کام کریں گے۔

ثاقب احمد کے پاس ٹیلی کام اور آئی ٹی کے شعبوں میں 27 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ بڑے کاروباری منصوبوں، انٹرپرائز سیلز اور بزنس ڈیویلپمنٹ میں بھرپور کامیابیوں کے حامل رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں اہم عہدوں پر کام کیا۔ جہاں انہوں نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کی قیادت کی اور کروڑوں ڈالر کی آمدنی میں اضافہ یقینی بنایا۔اس سے قبل وہ ایس اے پی (SAP) کے پاکستان، افغانستان، عراق اور بحرین کے لئے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اس سے پہلے وہ اوریکل، کومپٹل، نوکیا سیمنز نیٹ ورکس اور سیمنز میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں، جن میں یو اے ای، اسپین اور جرمنی جیسے ممالک شامل ہیں۔ثاقب احمد کو تعلیم میں نمایاں کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ ،اعزازِ سبقت بھی مل چکا ہے۔ وہ دی انڈس انٹرپرینیورز اسلام آباد، او آئی سی سی آئی اور پاکستان بزنس کونسل جیسے معروف بزنس پلیٹ فارمز کے ساتھ بھی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔