اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گلوبل چینج ایمپکٹ سٹڈی سینٹر اپنے تحقیقی کام سے موسمیاتی اور آب وہوا کی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لاسکتا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی اثرات بارے مطالعاتی مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں طلب کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے …
گلوبل چینج ایمپکٹ سٹڈی سینٹر موسمیاتی اور آب وہوا کی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لاسکتا ہے، وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گلوبل چینج ایمپکٹ سٹڈی سینٹر اپنے تحقیقی کام سے موسمیاتی اور آب وہوا کی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لاسکتا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی اثرات بارے مطالعاتی مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں طلب کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کو اس مطالعاتی مرکز کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا گیا۔گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سینٹر کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر خالد بنوری نے ادارہ کے کاموں اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ مطالعاتی مرکز آب وہوا کی تبدیلیوں کی سائنسی تحقیق کا کام مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کرتا ہے۔ یہ محکمہ آب وہوا کی تبدیلیوں کے مسائل، استعداد سازی اور وسائل کی تقسیم بارے کام کرتا ہے۔چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد بنوری نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کو بتایا کہ یہ محکمہ بین الاقوامی سطح پر تحقیق ،مشاورت اور ایڈووکیسی کاکام کرتا ہے۔








