سعید احمد میتلا کی قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری (انتظامی امور) سعید احمد میتلا کو قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سعید احمد میتلا کی بطور قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سعید احمد میتلا قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری (انتظامی امور) سعید احمد میتلا کو قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سعید احمد میتلا کی بطور قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سعید احمد میتلا قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ سعید احمد میتلا نے بطور قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تقرری سابق سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔