اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے کری روڈ کے مقام پر زیرِ تعمیر دانش سکول کم وقت میں ہی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق دانش سکول منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کے تعلیمی وژن کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد ملک بھر میں یکساں، معیاری اور جدید تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اسی وژن …
اسلام آباد میں زیرِ تعمیر دانش سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے کری روڈ کے مقام پر زیرِ تعمیر دانش سکول کم وقت میں ہی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق دانش سکول منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کے تعلیمی وژن کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد ملک بھر میں یکساں، معیاری اور جدید تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
اسی وژن کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں اور پسماندہ علاقوں میں دانش سکولز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔کری روڈ اسلام آباد پر قائم ہونے والا دانش سکول اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ۔ سکول کی عمارت، کلاس رومز، لیبارٹریز اور دیگر بنیادی سہولیات پر کام آخری مراحل میں ہے۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق دانش سکولز جدید نصاب، معیاری اساتذہ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہیں جو نہ صرف طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ پسماندہ طبقات کے بچوں کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرتے ہیں۔عوامی اور تعلیمی حلقوں نے دانش سکول منصوبے کو ملکی تعلیمی نظام کے لئے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے منصوبے مستقبل میں تعلیم کے فروغ اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔







