وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سکولوں میں داخلہ کی شرح میں اضافہ کیلئے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں طلباءکو سکول یونیفارم، بیگ، کتابیں اور جوتے مفت فراہم کئے جائیں گے۔ جمعہ کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سکولوں میں داخلہ کی شرح میں اضافہ کیلئے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں طلباءکو سکول یونیفارم، بیگ، کتابیں اور جوتے مفت فراہم کئے جائیں گے۔ جمعہ کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اٹھایا جا رہا ہے اس سے بچوں کے سکولوں میں داخلہ شرح میں اضافہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شروع کی جانے والی مونٹیسوری کلاسز میں بچوں کو لنچ بکس بھی فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک سمری اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی ہے اور امید ہے کہ اس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کیڈ نے وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے 422 سکولوں کے 2 لاکھ طلباءکو یہ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ایک سخت نگرانی کا نظام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکو ہر سال نئی کلاسیں شروع ہونے سے قبل یونیفارم، بیگ، کتابیں اور جوتے فراہم کر دیئے جایا کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply