اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین نواز شریف اور پارٹی کو سیاست اور الیکشن میں شکست نہیں دے سکتے اور نہ ہی ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مسلم لیگ (ن) اور اسکی قیادت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
ہمارے سیاسی مخالفین نواز شریف اور پارٹی کو سیاست اور الیکشن میں شکست نہیں دے سکتے ، مریم نواز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین نواز شریف اور پارٹی کو سیاست اور الیکشن میں شکست نہیں دے سکتے اور نہ ہی ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مسلم لیگ (ن) اور اسکی قیادت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفیں عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپ رہے ہیں اور جو عناصر ہمارے خلاف سازشین کر رہے ہیں ہم ان سے اور انکی تنقید سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں ۔ مریم نواز شریف نے مزیدکہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اقامہ رکھنے پر نا اہل قرار دیا گیا ،لیکن ان پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیں، ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم نے تحفظات کے باوجود بھی عدالتی فیصلہ قبول کیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ نواز کا مستقبل روشن ہے اور رواں ماہ کے بیس تاریخ کو قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ضمنی انتخابات میں بات واضح ہوجائےگی ۔








