ایف پی ایس سی کی 2025 میں بہترین کارکردگی، بھرتیوں کا دورانیہ 24 ماہ سے کم ہو کر 7 ماہ رہ گیا

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سال 2025 کے دوران بھرتیوں کے عمل میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے مختلف وفاقی اداروں میں میرٹ پر تعیناتیوں کو یقینی بنایاجو حکومت کے شفافیت کے فروغ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ایف پی ایس سی کے اعلامیے کے مطابق کمیشن نے 2025 میں مجموعی طور پر 3005 نامزدگیاں مکمل کیں جب کہ اندرونی اصلاحات کے نتیجے …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سال 2025 کے دوران بھرتیوں کے عمل میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے مختلف وفاقی اداروں میں میرٹ پر تعیناتیوں کو یقینی بنایاجو حکومت کے شفافیت کے فروغ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایف پی ایس سی کے اعلامیے کے مطابق کمیشن نے 2025 میں مجموعی طور پر 3005 نامزدگیاں مکمل کیں جب کہ اندرونی اصلاحات کے نتیجے میں بھرتیوں کے کیسز نمٹانے کا دورانیہ 18 تا 24 ماہ سے کم ہو کر صرف 5 تا 7 ماہ رہ گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرتیاں ترجیحی بنیادوں پر کی گئیں جبکہ سی ایس ایس 2023 (اسپیشل) اور سی ایس ایس 2024 کی بھرتیاں کامیابی سے مکمل کی گئی ہیں۔

مزید برآں سی ایس ایس 2025 کے 65 فیصد انٹرویوز بھی مکمل ہو چکے ہیں۔ ایف پی ایس سی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ادارے کی کارکردگی میں مزید نمایاں بہتری متوقع ہے۔