اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے زمینی حقائق تو یہ ہیں کہ ہم نے دہشتگردی کی لہر کو باقائدہ پیچھے دھکیل دیا ہے،امریکہ سمیت پوری دنےا میں اس کی پزیرائی ہونی چاہئے ، بڑی قربانیوں کے بعد ہم نے پاکستان میں امن قائم کیا ہے ،اب لوگ بھی اس بات کو تسلیم کرنے لگے ہیں،ایک …
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے زمینی حقائق تو یہ ہیں کہ ہم نے دہشتگردی کی لہر کو باقائدہ پیچھے دھکیل دیا ہے،امریکہ سمیت پوری دنےا میں اس کی پزیرائی ہونی چاہئے ، بڑی قربانیوں کے بعد ہم نے پاکستان میں امن قائم کیا ہے ،اب لوگ بھی اس بات کو تسلیم کرنے لگے ہیں،ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں نئے اتحادی بن رہے ہیں ایک طرف امریکا ،بھارت ،اور افغانستان ہیں جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر دباوءڈالنے سے وہ اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے،جبکہ دوسری طرف پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات بھی بہت ساروں کو نہیں بھاتے،انہوں نے کہا پاکستان کی بہتر سفارتی پالیسی کے باعث سینٹرل ایشیا ،وسطی ایشیا اور روس سمیت دیگر ممالک سے ہمارے تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، اس لئے امریکا نے حال ہی میں پاکستان پر الزامات عائد کئے ہیں مگر پاکستان کسی دباﺅ میں نہیں آئےگا پچھلے 70سال کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان اور امریکا نے جب بھی مل کر کام کیا اس کے ہمیشہ مثبت نتائج برآمد ہوئے، انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیں افغانستان کی عینک سے نہ دیکھے،امریکا کے ساتھ ہمارے وسیع البنےاد تعلقات ہیں، جو تعلیم، صحت،آئی ٹی، تجارت اور دفاع سمیت کئی شعبوں تک محیط ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ 21اگست کے امریکی اعلامیہ کے جواب میں نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جو جامع جواب دیا ہے وہ بہت ہی مناسب تھا جس میں امریکا کی جانب سے عائد تمام الزامات کو مسترد کر دیا ، اس سے پہلے اتنا مناسب جواب میں نے نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ نہ تو طالبان اور حقانی ہمارے نمائندے ہیں اور نا ہی ہم انکو پاکستان کی سر زمین استعمال کرنے دینگے، ہم اپنے ملک کے ذمہ دار ہیں،افغانستان کے حالات کے ذمہ دار ہم نہیں۔








