وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژائی سے دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژائی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی باہمی اعتماد، برابری، عدم مداخلت، بھائی چارے، بقائے باہمی اور معاشی و …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژائی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی باہمی اعتماد، برابری، عدم مداخلت، بھائی چارے، بقائے باہمی اور معاشی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈا کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون پر مبنی ہے۔ انہوں نے دوطرفہ قومی مفادات پر مبنی مختلف ایشوز کے حوالہ سے دوطرفہ تعاون کے جذبات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے علاقائی تجارت کے روٹس کو جوڑنے کیلئے ایک منفرد موقع ہے۔ خواجہ محمد آصف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں حکومتیں پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل کے حوالہ سے پرعزم ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژائی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، استحکام اور ترقی کے حوالہ سے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالہ سے واضح کامیابیوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں صف اول میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے جسے عالمی سطح پر تسلیم اور اس کی ستائش کی جانی چاہئے۔ دونوں وزراءخارجہ نے خطہ میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءاور افغانستان کے حوالہ سے پالیسی کے اعلان کے تناظر میں بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply