وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم یو اے ای شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

بیجنگ ۔3جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں مثبت پیش رفت اور مجموعی بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار …

بیجنگ ۔3جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں مثبت پیش رفت اور مجموعی بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس امر کو سراہا کہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے نتیجے میں زمینی سطح پر ٹھوس اور عملی نتائج سامنے آئے ہیں۔