نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

بیجنگ۔3جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین کی جانب سے کی جانے …

بیجنگ۔3جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،

ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین کی جانب سے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور آئی ٹی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔