گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جدید تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین

پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان ایئر فورس کے جدید تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ فضاء سے لانچ ہونے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، جو 600 کلومیٹر تک زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، …

پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان ایئر فورس کے جدید تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ فضاء سے لانچ ہونے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، جو 600 کلومیٹر تک زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے ایک مرتبہ پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی برتری کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے اس کامیاب تجربے کو قومی سلامتی کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا رہی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید استحکام، طاقت اور ترقی عطا فرمائے۔