وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی تیمورویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر پاک فضائیہ کی قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سائنس دانوں، انجینئرز اور اس تاریخی کامیابی میں شامل تمام ٹیموں کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سائنس دانوں، انجینئرز اور اس تاریخی کامیابی میں شامل تمام ٹیموں کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ اہم سنگِ میل پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی خودانحصاری، جدت طرازی اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی کامیابیاں بدلتے ہوئے علاقائی ماحول میں قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے اور قومی سلامتی کے مزید استحکام کے ہمارے پختہ عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔