اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات میانمر کے سفیر یو ون منٹ کو ہفتہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری تشدد پر شدید احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمر کے سفیر یو ون منٹ کو طلب کیا اور روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے …
پاکستان میں میانمر کے سفیر یو ون منٹ کی دفتر خارجہ طلبی ،روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری تشدد پر شدید احتجاج کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات میانمر کے سفیر یو ون منٹ کو ہفتہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری تشدد پر شدید احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمر کے سفیر یو ون منٹ کو طلب کیا اور روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے،سیکورٹی فراہم کرنے اور انہیں بغیر کسی خوف اور امتیازی سلوک کے آذادانہ گھومنے پھرنے کے حقوق دینے پر زور دیا۔سیکرٹری خارجہ نے میانمر کی حکومت سے کہا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف حالیہ تشدد کی فوری تحقیقات کرے اور انسانیت سوز جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے۔مسئلے کے پائیدار حل کی غرض سے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔ان سفارشات میں تشدد کی فوری روک تھام،امن کا قیام،مصالحت،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تک رسائی اور شہریت کے مسلے کا حل شامل ہیں۔میانمر کے سفیر یو ون منٹ نے سیکرٹری خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومت اور پاکستانی عوام کے تحفظات سے میانمر کی حکومت کو آگاہ کرینگے۔








