لاہور۔9ستمبر (اے پی پی )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت اوروابستگی لازوال اور بے مثال ہے، آزاد کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنا کشمیری عوام کی خواہش اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق سے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، آزاد …
ہم ریل نیٹ ور ک کے ذریعے پاکستان اور کشمیر کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم بنا سکتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت اوروابستگی لازوال اور بے مثال ہے، آزاد کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنا کشمیری عوام کی خواہش اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق سے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں رہنماو ں نے اتفاق کیا کہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے، پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تسلسل میں مضمر ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک دم توڑتا ہوا ادارہ تھا جسے اس دور میں زندہ کر دیا گیا ہے اور اب کوئی ریلوے کی نیلامی اور نجکاری کی بات نہیں کرتا، کامیابی کے اس ماڈل کو دوسرے شعبوں میں بھی لانا ہوگا۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارلیمنٹ مدر آ ف دی انسٹی ٹیوشنزہے، تمام اداروں کی ماں کی حیثیت رکھنے والے ادارے کو اس کا جائز مقام، مرتبہ اور عزت ملنی چاہئے اور اس سلسلے میں جہاں سیاستدانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں وہاں سیاستدانوں کے ایک مخصوص طبقے کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف مہرہ بننے سے تائب ہوناہوگا۔








