موٹر وے پولیس نے سال 2025 میں 18,000 سے زیادہ مسافروں کو ہنگامی امداد فراہم کی ہے ،رپورٹ

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سال 2025 کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں وسیع پیمانے پر عوامی خدمات، روڈ سیفٹی کے اقدامات اور شہریوں کے لیے محفوظ اور باوقار سفر کو یقینی بنانے کے لیے نفاذ کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے سال کے دوران 18,000 سے زائد مسافروں …

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سال 2025 کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں وسیع پیمانے پر عوامی خدمات، روڈ سیفٹی کے اقدامات اور شہریوں کے لیے محفوظ اور باوقار سفر کو یقینی بنانے کے لیے نفاذ کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے سال کے دوران 18,000 سے زائد مسافروں کو ہنگامی امداد اور بروقت طبی امداد فراہم کی جب کہ 5.4 ملین سے زائد افراد کو ٹول فری ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔

اپنی سہولت کاری کی خدمات کے حصے کے طور پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے 18,500 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں۔ محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے موٹروے پولیس نے ملک بھر میں 2,674 روڈ سیفٹی پروگرامز کا انعقاد کیا۔ گشت کے دوران برآمد ہونے والی گمشدہ قیمتی اشیاء بشمول طلائی زیورات، 186 موبائل فون، 48 بٹوے اور 331 دیگر قیمتی اشیاء کا سراغ لگا کر ان کے حقیقی مالکان کو واپس کر دیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 48 مسروقہ اور 17 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ حکام اور مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

لاپتہ ہونے والے 169 بچوں کو بحفاظت ان کے اہل خانہ سے ملایا گیا جبکہ 70 خطرناک مجرموں کو پکڑ کر متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں کے دورانپرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے 29 غیر قانونی ہتھیار، 1,349 گولہ بارود، 309 کلو گرام منشیات، 2,450 لیٹر شراب اور 10,000 سے زائد کارٹن نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے، جنہیں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید برآں سمگلنگ کی 7 کوششیں اور ڈکیتی کی 6 وارداتیں بھی ناکام بنا دی گئیں۔ٹریفک قانون کے نفاذ کے حوالے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 13.2 ملین سے زائد چالان جاری کیے گئے۔ سنگین خلاف ورزیوں اور تیز رفتاری کے خلاف مہم کے دوران گیارہ ہزار سے زائد ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ سال کے دوران کل 690 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 349 مہلک اور 341 غیر مہلک واقعات شامل ہیں۔

پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے کہا کہ ہماری سوشل میڈیا ٹیم اور FM-95 ریڈیو اسٹیشن مسافروں کو سڑک کی حفاظت اور ٹریفک کے حالات کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ہیں جبکہ عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے ماہانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔رپورٹ میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قانون کے یکساں نفاذ اور عوامی خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں کے لیے محفوظ اور باعزت سفری سہولیات کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں