چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کانیب ہیڈ کوارٹر میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے کرپشن میں ملوث افراد سے 50 ارب روپے کی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں جو موجودہ نیب انتظامیہ کی نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو2014 ءکے مقابلہ میں 2017ءکے دوران دوگنا شکایات، انکوائریاں اور انوسٹی گیشن موصول ہوئی ہیں۔ نیب کے …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے کرپشن میں ملوث افراد سے 50 ارب روپے کی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں جو موجودہ نیب انتظامیہ کی نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو2014 ءکے مقابلہ میں 2017ءکے دوران دوگنا شکایات، انکوائریاں اور انوسٹی گیشن موصول ہوئی ہیں۔ نیب کے تمام افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فریضہ سمجھ کر موثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،نیب واحد انٹی کرپشن ادارہ ہے جس نے دس ماہ کے قلیل عرصہ میں تیز رفتاری سے وائٹ کالر جرائم کیسوں سمیت تمام کیسوں کو نمٹایا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاں نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply