وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا معروف فنکار افتخار قیصر کی علالت پر اظہار تشویش افتخار قیصر ایک عظیم فنکار اور ملک کا سرمایہ ہیں،وفاقی حکومت افتخار قیصر کے علاج کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرےگی،مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ٹی وی کے معروف فنکار افتخار قیصر کی علالت پر گہری تشویش …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا معروف فنکار افتخار قیصر کی علالت پر اظہار تشویش

مزید خبریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا معروف فنکار افتخار قیصر کی علالت پر اظہار تشویش
افتخار قیصر ایک عظیم فنکار اور ملک کا سرمایہ ہیں،وفاقی حکومت افتخار قیصر کے علاج کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرےگی،مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ٹی وی کے معروف فنکار افتخار قیصر کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،افتخار قیصر نے ہندکو، پشتو، اور اردو کے معروف ڈراموں میں یادگار فن کا مظاہرہ کیا ہے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ افتخار قیصر ایک عظیم فنکار اور ملک کا سرمایہ ہیں ۔وفاقی حکومت افتخار قیصر کے علاج کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرےگی ۔وزیر مملکت نے وزارت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ افتخار قیصر کی عیادت کرکے انکی تازہ طبی صورتحال سے انہیںآگاہ کریں انہوں نے افتخار قیصر کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔








