حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بعد عمران خان کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے،وزیراعظم کے مشیر کا وفد خطاب

پشاور۔09ستمبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کہاہے کہ پشاورسٹی میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مزیدمضبوطی وقت کااہم تقاضاہے،کارکن متحداورپرعزم ہیں، صوبے میںسرقیوم کادور ایک بار پھرلیکرآئیں گے، تمام فیصلے بشمول تنظیمی امورکے فیصلے باہمی مشاورت سے کریںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورسٹی کے دوسورکنی وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پاکستان تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی،ڈسپوزبل منصوبے اورسوشل میڈیاکی …

پشاور۔09ستمبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کہاہے کہ پشاورسٹی میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مزیدمضبوطی وقت کااہم تقاضاہے،کارکن متحداورپرعزم ہیں، صوبے میںسرقیوم کادور ایک بار پھرلیکرآئیں گے، تمام فیصلے بشمول تنظیمی امورکے فیصلے باہمی مشاورت سے کریںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورسٹی کے دوسورکنی وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پاکستان تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی،ڈسپوزبل منصوبے اورسوشل میڈیاکی سیاست جان چکے ہیں،ایم ڈی خیبربینک کونوٹس جاری کرنابھی پرویزخٹک کی سیاسی چال اورطے شدہ ڈرامہ ہے،ایم ڈی کا کنٹریکٹ ویسے بھی2اکتوبرکوختم ہونیوالاہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کونوٹس دینے کی بجائے اپنے اوپرالزامات غلط ثابت کرنا چاہئے تھے ،صرف اشتہاردینے پرنوٹس دیناسمجھ سے بالاترہے جس سے صوبائی حکومت کی بدنیتی عیاںہوتی ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے چارسال حکومت کی ناکامی اعتراف کرلیاجس پرانہیںصوبے کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے،صوبے میںکرپشن کی گنگابہہ رہی ہے،صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میںاصلاحات کے بلندوبانگ دعوﺅںکے باوجود ڈینگی کے سامنے گھٹنے ٹھیک دیئے،محکمہ تعلیم میں نتائج نے بھی صوبائی حکومت کی کھلی کھول دی مگرعمران خان نیازی کوحقائق کی بجائے سب اچھا کارپورٹ دیاجارہاہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply