بیجنگ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ون بیلٹ ون روڈ بارے فورم اور ایشیئن میڈیا ورکشاپ چین میں شروع ہو گئی۔ ایشیئن میڈیا ورکشاپ میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافی، میڈیا سے وابستہ مختلف ادارے، اخبارات اور ٹی وی نیوز چینلز شرکت کر رہے ہیں۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمونسٹ پارٹی چائنا کے بین الاقوامی شعبہ برائے خارجہ امور میں رابطہ کاری بیورو کے ڈائریکٹر …
چین میں ون بیلٹ ون روڈ بارے فورم اور ایشیئن میڈیا ورکشاپ شروع ہو گئی

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ون بیلٹ ون روڈ بارے فورم اور ایشیئن میڈیا ورکشاپ چین میں شروع ہو گئی۔ ایشیئن میڈیا ورکشاپ میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافی، میڈیا سے وابستہ مختلف ادارے، اخبارات اور ٹی وی نیوز چینلز شرکت کر رہے ہیں۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمونسٹ پارٹی چائنا کے بین الاقوامی شعبہ برائے خارجہ امور میں رابطہ کاری بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ ایک ترقیاتی حکمت عملی ہے جو چینی صدر شی جن پنگ نے یورپی و ایشیائی ممالک کو آپس میں ملانے کے لئے پیش کی اور اسی حکمت عملی کی بدولت چین عالمی امور میں زیادہ کردار ادا کر سکے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام جغرافیائی و ڈھانچہ جاتی منصوبہ ہے جو کہ 6 راہداریوں اور میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ ساتھ تعمیر ہو گا اور توقع ہے کہ اس منصوبہ سے ڈھانچہ جاتی خلاءختم ہو گا اور ایشیاءبحرالکاہل، وسطی اور مشرقی یورپ میں ترقی کا عمل تیز ہو گا۔








