صدر ممنوں حسین اور بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات

صدر ممنوں حسین اور بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات‘دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے اجراء اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق آستانہ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور بوسنیا نے مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے اجراء اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے …

صدر ممنوں حسین اور بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات‘دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے اجراء اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

آستانہ ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور بوسنیا نے مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے اجراء اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے صدر ممنوں حسین اور بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کے دوران پایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بوسنیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔صدر مملکت نے اس موقع پر بوسنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی پیش کی جس سے اتفاق کرتے ہوئے طے پایا کہ پاکستان اور بوسنیا کے ماہرین اقتصادی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کے لیے ٹھوس تجاویز تیار کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس ختم کرنے کے لیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔صدر مملکت نے بوسنیا کے ہم منصب کو بینکاری، تعلیم کے شعبوں میں تربیت دینے کی پیش کش کی جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان تعلیم ، سائنس ، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بوسنیا دوستی آئندہ نسلوں تک منتقل کی جائے گی جبکہ بوسنیا کے صدر نے کہا کہ بوسنیا کے عوام پاکستان سے دلی محبت رکھتے ہیں۔ بوسنیا کے صدر نے اس موقع پر سینیٹ آف پاکستان میں پارلیمانی دوستی برائے بوسنیا گروپ کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply