اکتوبر کے بعدڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی رابطہ نہیں،وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماچادو کا انکشاف

واشنگٹن ۔6جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا ماچادو نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 کے بعد ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔فاکس نیوز کے پروگرام ہینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئےماریا کورینا ماچادو نے بتایا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے 10 اکتوبر کو بات کی تھی، اسی دن جب نوبل امن انعام کا اعلان ہوا تھا، …

واشنگٹن ۔6جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا ماچادو نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 کے بعد ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔فاکس نیوز کے پروگرام ہینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئےماریا کورینا ماچادو نے بتایا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے 10 اکتوبر کو بات کی تھی، اسی دن جب نوبل امن انعام کا اعلان ہوا تھا، اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ماریا کورینا ماچادو کو ناروے کی نوبل کمیٹی نے وینزویلا میں آمریت کے خلاف جدوجہد پر نوبل امن انعام سے نوازا تھا۔ وہ گزشتہ ماہ انعام وصول کرنے کے لیے ناروے گئی تھیں اور تاحال وینزویلا واپس نہیں لوٹیں۔

انٹرویو کے دوران ماچادو نے کہا کہ وہ جلد از جلد وطن واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یہ ان کا پہلا انٹرویو تھا جو امریکا کی جانب سے ہفتے کے روز وینزویلا میں کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا۔ماریا کورینا ماچادو نے امریکی اقدام کو "انسانیت، آزادی اور انسانی وقار کے لیے ایک بڑا قدم” قرار دیا۔ دوسری جانب وینزویلا کی نائب صدر اور وزیرِ تیل ڈیلسے روڈریگز نے پیر کے روز عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا، تاہم امریکی کارروائی کے بعد ملک کی مستقبل کی قیادت سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ماچادو کے ساتھ تعاون کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں وینزویلا کے اندر نہ تو خاطر خواہ حمایت حاصل ہے اور نہ ہی احترام۔

مزید خبریں