بابائے قوم کی69ویں برسی( آج) عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی69ویں برسی( آج) پیر کے روز عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ کی خصوصی تقریب ہوگی جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے مزار پر پھول چڑھائیں گے۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی کے موقع پر( آج)پیرکو …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی69ویں برسی( آج) پیر کے روز عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ کی خصوصی تقریب ہوگی جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے مزار پر پھول چڑھائیں گے۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی کے موقع پر( آج)پیرکو نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِاہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں قائد کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے 4:30 بجے سہ پہرقرآن خوانی اور بعد از نمازِ عصر دعائے مغفرت ہوگی جس میں کونسل کی مجلسِ عاملہ کے اراکین کے علاوہ اسلام آباد میں مقیم مسلم ممالک کے سفراء، سفارتی نمائندے، سول سوسائٹی کے اراکین، معزز شہری ، ذرائع ابلاغ کے نمائندے، طلبہ و طالبات اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سربلندی اور سالمیت کیلئے اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔اسی طرح قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر مزید پروگرام بھی ہوں گے۔ریڈیو پاکستان بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply