چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر کی تربیت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ امید ہے کہ نیب افسران بد عنوانی کی روک تھام کے قومی فریضے میں اپنا کردار انصاف سے ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں آٹھویں انویسٹی گیشن بیسک انڈیکشن کورس ( …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر کی تربیت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ امید ہے کہ نیب افسران بد عنوانی کی روک تھام کے قومی فریضے میں اپنا کردار انصاف سے ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں آٹھویں انویسٹی گیشن بیسک انڈیکشن کورس ( آئی وی آئی سی)کے تربیتی سیشن کے اختتام پر گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب اپنے افسران کی ٹریننگ کو اولین ترجیح دیتا ہے، آٹھواں انویسٹی گیشن بیسک انڈیکشن کورس ( آئی وی آئی سی) ہشتم جو پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں منعقد کیا گیا ، یہ کورس مکمل کرنے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو سخت مقابلے کے بعد اپنی قابلیت اور محنت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ، شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply