واشنگٹن ۔7جنوری (اے پی پی):امریکہ کی جانب سے ویزا کے حصول کے لیے بھاری مالی ضمانت جمع کروانے والے ممالک کی فہرست میں مزید سات ممالک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس نئی پیش رفت کے بعد اب ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا کی درخواست دینے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈز جمع کروانا ہوں گے۔ٹرمپ انتظامیہ …
امریکا کا ویزا اب 15 ہزار ڈالر کی ضمانت کے بغیر ناممکن، فہرست میں مزید ممالک شامل

مزید خبریں
واشنگٹن ۔7جنوری (اے پی پی):امریکہ کی جانب سے ویزا کے حصول کے لیے بھاری مالی ضمانت جمع کروانے والے ممالک کی فہرست میں مزید سات ممالک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس نئی پیش رفت کے بعد اب ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا کی درخواست دینے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈز جمع کروانا ہوں گے۔ٹرمپ انتظامیہ کے اس حالیہ فیصلے میں جن نئے ممالک کو شامل کیا گیا ہے ان میں بھوٹان، بوٹسوانا، وسطی افریقی جمہوریہ، گنی، گنی بساؤ، نمیبیا اور ترکمانستان شامل ہیں۔
ان نئے اضافوں کے بعد اب اس فہرست میں شامل ممالک کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہے۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نوٹس کے مطابق ان نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو چکا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کی یہ ضمانتی رقم بہت سے درخواست گزاروں کی پہنچ سے باہر ہے جس کی وجہ سے اب عام شہریوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا قریباً ناممکن ہو جائے گا۔یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد امریکا میں داخلے کے قوانین کو مزید سخت بنانا ہے۔








